اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج نے امپورٹڈ حکومت کو خوف میں مبتلا کردیا۔ بابر اعوان نے اسلام آباد سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنان پر 62 ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک گروپ ہے جو قانون پر نہیں صرف این آر او پر یقین رکھتے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومتی نمائندے نے کہا کہ سازش ہوئی پھر مہربانی ہوئی پھر سازش آئی، این آر او جو یہ چاہتے ہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کے احتجاج نے ان کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت دیگر کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ کارکنان اور وکلا کھڑے رہے مقابلا کیا، اس قوم کو کوئی بھی گمراہ نہیں کر سکتا۔