پشاور (مانند نیوز ڈیسک) بی آر ٹی بس سروس پشاور کے کرائے میں 5روپے اضافہ کردیا گیا۔ترجمان صدف کامل کے مطابق کرایہ 10سے بڑھا کر 15روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرائے میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا۔زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ا نہوں نے کہا کہ کرائے میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں 160روپے فی لٹراضافے کے بعد کیا گیا۔ رواں سال پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور اجرا کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔کووڈ 19 کے دوران سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے