اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مالی ماہر ارسلان وردگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے فنڈنگ ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے ظاہر نہ کر نے والے 11 اکاؤنٹس سامنے آنے پر تسلیم کیے، تحریک انصاف نے کئی بیرون ملک سے آئے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈونرز کی تفصیل نہ ہونے پر انور منصور اپنے دلائل بھی دے چکے ہیں، پی ٹی آئی وکیل انور منصور کے مطابق فنڈنگ کے وقت قانون میں ڈونر کی تفصیل دینا لازمی نہیں تھا۔اکبر بابر نے کہا کہ شکرگزار ہوں کہ الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ دیکھنے کا موقع دیا، سیاسی جماعتوں کو جواب دہ بنانے کیلئے بہترین موقع ہے، ایسی جماعتوں اور لیڈرز کو رول ماڈل ہونا چاہیے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک کیلئے جمہوریت سب سے ضروری سے جسے مضبوط بنانا ہے، ووٹرز کا اعتماد بحال کرنا ضروری ہے، یقینی بنائیں گے کہ سب کیساتھ انصاف ہو، دل سے دونوں فریقین کا مشکور ہوں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، قومی مفاد کا معاملہ ہے بہت جلد دیگر جماعتوں کے کیس بھی فائنل ہونگے، یقینی بنائیں گے کہ کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے