اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا  ہے کہ پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا صدر ایک پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا، صدر نے پی ٹی آئی دور میں کبھی چیئرمین نیب کو بلا کر پوچھ گچھ کی؟ ملک پر 4 سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، پی ٹی آئی نے پوچھا کہ نیب چیئرمین نے کیا کیسز بنائے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے، اس ادارے کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ جب تک نیب ہے تو پاکستان نہیں چلے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی، نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب ترامیم میں بیشتر گزشتہ حکومت نے کیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی پاکستان کے صدر بنیں، پی ٹی آئی کے نہیں، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے، گزشتہ حکومت کو آج ہر قانون میں خرابی نظر آ رہی ہے، صدر مملکت نیب کیسز کی تفصیلات منگوالیں، صدر کو کہنا چاہیے کہ نیب انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے