کراچی (مانند نیوز ڈیسک) رواں ماہ انتقال کر جانے والے معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے ان کے بیٹے احمد عامر اور دعا عامر کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس جنید غفار اور جسٹس امجد علی سیتھو پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضابط فوجداری کی ڈگری 175 پڑھنے کی ہدایت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مجسٹریٹ نے 2 بار ڈیڈ باڈی کا جائزہ لیا تھا۔بعدازاں عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم پر حکم امتناعی جاری کرتے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیا۔اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم روکنے کی درخواست  سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے