ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ مڈل گرلز سکول سپین خاوری میں جلد کلاسز کا اجرا یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی کاموں میں سستی اور بے قاعدگیاں کسی صورت قبول نہیں، عوامی شکایات پرسوکاڑی، بلیک ٹاپ روڈ کی کوالٹی چیکنگ کے لیے سیمپل لیبارٹیز بجھوائے ہیں، رزلٹ آ نے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار آیڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ نے پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ جن منصوبوں میں کسی قسم کی کمی کی شکایات ہیں ان پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ نے کہا کہ انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سپین خاوری کا تفصیلی معائینہ کیا ہے اور یہ بلڈنگ کلاسز کے اجراء کے لیے بالکل تیار ہے اور یہاں اگر کسی قسم کی مزید کوئی سہولت درکار ہو گی تو وہ بھی فراہم کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احسان اللہ نے  کہا کہ سوکاڑی روڈ کے متعلق عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا اور روڈ سیمپل لیبارٹری کو بجھوائے گئے۔جیسے ہی رزلٹ ائے گا مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے