اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔ 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پرمہرلگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے، فضل الرحمن کی سازش کروانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہے جب کہ ابھی نہ آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا ہے اور نہ ہی ایف ای ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے