سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) کالعدم جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی این او سی رکھنے والے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے، گزشتہ سال ضلعی سرگودھا سے مدارس اور این جی اوز کو این او سی جاری کیا گیا تھا، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الاضحی پر کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز قانون نفاذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنی صوبوں میں قربانی کے ایام میں سخت نگرانی کریں،دوسری طرح وہ ہی مدارس اور این جی اوز قربانی کی کھالیں جمع کر سکیں گے جو اپنے اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو درخواستیں دیں گے انکی چھان بین کے بعد خصوصی اجازات نامہ جاری کیا جائے گا۔