سوات (مانند نیوز ڈیسک) مئیرسوات شاہد علی خان کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات،ملاقات میں تحصیل مئیر  نے کمشنر ملاکنڈڈویژن  کو تحصیل بابوزئی میں درپیش مسائل خصوصاً ٹریفک کے گھمبیر مسئلے سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے وفد کو بتایا کہ اے ڈی سی سوات کی سربراہی میں ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے، جو مینگورہ سٹی اور گردونواح میں ٹریفک کا جائزہ لے گی، اور اس کیلئے جامع پلان تیا ر کیا جا رہا ہے۔ جس پر پہلے ہی سے کام جاری ہے۔ مئیر سوات نے کمشنر ملاکنڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل بابوزئی کو بالعموم اور مینگورہ سٹی کے مسائل کے حل میں مدد دے۔اور ہمیں مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے۔ کمشنر ملاکنڈ نے وفد کو اگاہ کیا کہ ہمیں ان مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی زندہ مثال مینگورہ پارکنگ پلازہ کی منظوری ہے، سٹی سوات میئر شاہد علی خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کی دلچسپی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مسائل کے حل میں سٹی کونسل بابوزئی سوات سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے