اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔وزیرآئی ٹی امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 1 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔مئی میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا اور آئی ٹی ایکسپورٹ کو ریکارڈ سطح پر لے جانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر سے خاطرخواہ نتائج کے لیے ٹیلی کام سیکٹرز کو ریلیف دینا ناگزیر ہے اور اگرٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسز کا نفاذ کم نہ کیا تو شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔امین الحق کا کہنا تھاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو دیئے گئے ٹیکس ریلیف کا نفاذ ہونے سے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے