اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ ریزرو سیٹس کے نتائج آ چکے، آرڈر ایشو ہو گا یا ہوچکا ہو گا اور پی ٹی آئی کے نامزد افراد کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ پر تو فوری نوٹس لیا گیا اب کیوں نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے؟ یاسمین راشد کی بات پر الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے؟ صحافی اور یاسمین راشد کو بلا کر پوچھا جائے کہ کیا ہو رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ غیر آئینی پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے اور اب الیکشن کمیشن کا غلط فیصلہ کرنا یا نہیں کرنا رویہ بن گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت چل رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کبھی کسی ہوٹل اور کبھی کسی ہال میں ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت جلد ختم ہو جائے گی اور عثمان بزدار دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ووٹرز کو غلط انفارمیشن دی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن 8300 پر ٹھیک ڈیٹا فراہم کرے۔ پنجاب کے الیکشن میں واضح اندرونی مداخلت نظر آ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے