اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی ساکھ ختم ہو گئی، استعفیٰ دیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔شیریں مزاری نے کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے، وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 5مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے