اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے آخری سال میں ایف بی آر نے وصولیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ ٹیکس ریٹ بڑھایا نہ کوئی سپر ٹیکس، تاریخ کے سب سے زیادہ ریفنڈز بھی ادا کئے۔انہوں نے کہا کہ شکریہ عمران خان شکریہ شوکت ترین ویلڈن ایف بی آر ویل ڈن، پاکستان تحریک انصاف معاشی ٹیم آپکی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے