اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم اعلیٰ سیاسی شخصیات نے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیراعظم نے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ ژوب ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی شیرانی کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے