کراچی (مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے، سینئر جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا۔سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی سے حلف لیا۔تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھایا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے