لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹرز نے زیر علاج جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے مولانا فضل الرحمان کا اتفاق ہسپتال میں دوسر ے روز بھی علاج جاری رہا،ان کے ضروری ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے۔ مولانا فضل الرحمان جگر اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان لاہور اتفاق ہسپتال میں داخل ہوئے۔