اسلام آباد (نمائندہ مانند) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ  پر 5 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک ہوں گی۔عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کرے گی۔یاد رہے، عید الاضحی کے موقع پر سر کاری دفاتر کی تعطیلات پانچ دن کیلئے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیر اعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے تین دن کی چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی ہے لیکن وزیر اعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ چونکہ ہفتہ اور اتوار کو ویسے چھٹی ہوتی ہے اسلئے جمعہ سے منگل تک پانچ دن چھٹیاں دیدی جا ئیں۔ ایک تو ملازمین آ بائی گھروں کو جا سکیں گے دوسرے توانائی کی بچت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے