نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے پر بجلی مفت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی)نے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی پنجاب کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ، صدر اور نئی دہلی کے وزیرِ اعلی ارویند کیجریوال اور بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلی بھگونت مان کا کہنا ہے کہ مفت بجلی دینے کا راز یہ ہے کہ ہم بجلی کمپنیوں سے پیسے نہیں لیتے بلکہ نظام بحال کرتے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے صدر ارویند کیجریوال نے مزید کہا ہے کہ ہم نے نئی دہلی میں گزشتہ 7 سال میں بجلی کے نرخ بڑھنے نہیں دئیے۔دوسری جانب وزیرِ اعلی بھارتی پنجاب بھگونت مان نے 31 دسمبر 2021 سے قبل کے تمام بجلی کے بل معاف کر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے