اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہ عمران خان ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔جب پی ٹی آئی کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو یہ شور مچانا شروع کردیتے ہیں۔عمران خان تب بولتے ہیں جب ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آجائے۔عوام نے عدم اعتماد کیا تو سازش یاد آ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی مراسلے کو سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔بشریٰ بی بی کی بھی آڈیو سامنے آ گئی،28مارچ کو سائفر بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیب سے نکالا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، خط ان کی ہدایت پر نکالا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے سکینڈل سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانت پر ہے، ضمانت پر اس لئے ہیں کہ آپ نے جھوٹے کیسز بنائے، عمران خان عوام کو بتائیں کہ حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے۔ انہوں نیکہا کہ عمران خان کہتا تھا وہ حکومت میں آلو پیاز کے ریٹس کا تعین کرنے نہیں آئے، وہ عوام کو بتائیں کس طرح 4 سال سیاسی انتقام لیتے رہے، انہوں نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر مقدمے بنائے، عمران خان عوام کو بتائیں رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا، وہ عوام کو یہ بھی بتائیں کس طرح نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لیتے رہے، جو منصوبے ایل این جی پر چلتے تھے آپ کی نالائقی کی وجہ سے نہ چل سکے، عمران خان بتائیں کس طرح عدم اعتماد میں پیٹرول پر سبسڈی دی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بزنس ٹرانزیکشن فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہوتی رہیں، یہ وہی تسلسل ہے کہ 4 سال سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر چوروں کا بیانیہ بنانا اور لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، فرح اور بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بزنس ٹرانزیکشنز کرتی تھیں،جب دوسروں کی آڈیو آتی ہے تو آپ دھمال ڈالتے ہیں طبلے بجاتے ہیں، یہ چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کہ تحقیقات شروع ہوگئیں، عمران خان یہ بھی بتائیں کہ کیوں بشریٰ بیگم ٹرینڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتی ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں بچی فرح کو کرپشن کے ساتھ جوڑا جائے گا تو غداری کے ٹرینڈ چلاؤ، عمران خان کہتے تھے بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا کہ ایسی ویڈیوز اور آڈیوز لیک نہیں ہونی چاہیے۔اانہوں نے کہا کہ آپ کی ترجیح صرف فرح گوگی کے ذریعے ڈاکے مارنا کرپشن کرنا تھا، اگر بیرون ملک سازش ہوئی تھی تو آپ نے 8 مارچ کو کیوں نہیں بتایا، کیوں جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا، اب عوام کو آپ نے بتانا کچھ نہیں ہے، آپ نے عوام کو جواب دینا ہے، عمران خان آپ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا عوام کو جواب دینا ہے، عوام کو آپ نے بھیٹر بکریاں سمجھا ہوا تھا، عوام باشعور ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی جو پریڈ گراؤنڈ میں 8 دس ہزار بندہ جمع ہوگیا، آپ کی کرپشن سامنے آنے کے بعد وہ بھی نہیں آئے گا، تحقیقات کا عمل تیز ہوچکا ہے آپ کی چوریاں سامنے آئیں گی، بنی گالہ میں ہیروں کا کاروبار،زمینوں پر قبضے اور توشہ خانہ کے ریٹس لگائے جارہے تھے،لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کی جارہی ہے، کچھ چیزیں شامل کر کے کچھ چیزیں نکالنی ہوں گی، اس کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو صفر کیا تھا، ابھی بھی شہباز شریف کا فوکس لوڈشیڈنگ اور انرجی پر ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ریلیف اور روزگار ملے گا جبکہ معیشت بھی ٹھیک ہوگی۔