سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا نورالہادی کا ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نظام الدین نے ڈپٹی سیکرٹری کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر انتظامی امور اور انفارمیشن اور تعلقات عامہ سے متعلق کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دورے کے موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن کا کہنا تھا کہ حاضری کے معاملے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے اور سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات سٹوڈیو کا بھی دورہ کیا اور مختلف پروگرامز کا جائزہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے