چکدرہ (نمائندہ مانند) چکدرہ‘ تحصیل ناظم سید فیر وزشاہ کا نو منتخب چیئر مینز کیساتھ تعارفی اجلاس۔ادینز ئی کی تعمیر وتر قی اولین ترجیح ہے۔سب کو ساتھ لیکر چلوں گا‘تحصیل ناظم سید فیر وز شاہ کا تعارفی اجلاس سے خطاب۔تحصیل ناظم سید فیر وز شاہ نے اپنے دفتر چکدرہ میں ادینز ئی کے مختلف علاقوں  نو منتخب وی سی چیئر مینز کیساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ادینز ئی کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے۔سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔عوامی ووٹ سے منتخب نما ئندے اپنے علاقے کے لیے دن رات ایک کرکے انکی مشکلات حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام بہترین نظام ہے۔تعارفی اجلاس میں نو منتخب چئیر مینز سید علی شاہ،سعید خان،فر مان یو نس سلارزئی  اور دیگر نے علاقائی مسائل اور مشکلات پیش کئے۔اس موقع پر ایم این اے سید محبوب شا، ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے