پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اضاخیل پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔مویشی منڈی میں عوام کے جیب کاٹنے والے گروہ کے 04 ارکان گرفتار۔تھانے منتقل گزشتہ روز تلوار علی شاہ ساکن پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ نامعلوم چوروں نے شورو مویشی منڈی نوشہرہ میں  اْس کا جیب کاٹ کر 50 ہزار روپے چوری کر لئے ہیں۔شاد علی خان ایس ایچ او اضاخیل نے منڈی میں تعینات اہلکاروں کو الرٹ کرکے ملزمان کی پہچان کرکے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے۔پولیس نے منڈی میں مشکوک افراد کی چھان پڑتال شروع کی۔منڈی میں موجود 04 ملزمان عمران،سمیع اللہ،طاہراللہ اور رحمت ساکنان پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے