چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ملا کنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترین کردار سازی میں اساتذہ کے علاوہ والدین کی بھی ذمہداری بنتی ہے ان خیالات اکا اظہار انھوں نے ملا کنڈ یونیورسٹی شعبہ پشتو میں خیبر [پختونخوا میں پشتو ادب میں بچوں کا ادب کے حوالے سے پراجیکٹ کی اختتامی اور کتاب کی تقریب رونمائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پرسید خالق داد امید اور سابق سفیر منظور الحق مہمان خصوصی تھے ڈاکٹر نورالبصر امن نے کتاب کے حوالے سے کہا کہ یہ کتاب ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پی کے کے تعاون سے ممکن ہوا انھوں نے پراجیکٹ کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے اگاہ کیا جبکہ وائس چانسلر نیشعبہ پشتو کے کوششوں کو سراہاکتاب کی تقریب رونمائی میں شعبہ پشتو کے چیر مین پروفیسر ڈاکٹر علی خیل دریاب سمیت کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات اور مقامی ادیب اور شاعروں نے کثیر تعداد میں کی۔