کرم (مانند نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے غلام جان پل کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز ہٹا کر شیشے صاف کر دئیے اسی طرح بغیر ہیلمٹ و کم عمر ی میں موٹر سائیکل چلانے والے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں درجنوں ڈرائیوروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی کاروائی انچارج ٹریفک لائسنس برانچ پاراچنار پی پی آئی جمال حسین سٹی ٹریفک انچارج ناصر حسین، ممتاز حسین، ندیم حسین، ہیڈ کانسٹیبل ذاکر، عنایت حسین اور دیگر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے عمل میں لائی گئی یہ کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ نے عوام الناس بالخصوص والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تکلیف اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل و گاڑیاں چلانے اور ون وھیلنگ جیسے جان لیوا فعل سے منع کریں تمام شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور جلد از جلد اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائے اور سیکیورٹی امور میں کرم پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔