اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے ہو جانے کا اعلان کیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجانے کے بعد اب پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر ملیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاہدے میں مدد اور کوششوں پر وزیر اعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے