مردان (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری احکامات پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی نگرانی میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف وانہ خیل میر امان کلے میں گریڈ اپریشن ۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز افریدی کی ایڈیشنل ایکس ای این اعزاز خان ، محکمہ واپڈا کے اہلکار اور لوکل پولیس کے ہمراہ کنڈہ مافیہ اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، اس دوران وانہ خیل میر امان کلے میں کاروائی کرتے ہوئے 110 کنڈے، 15/سپین ایل ٹی لائن، 6 ٹیمپرڈ میٹرز کو ہٹاتے ہوئے 35 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ایڈمنسٹریشن افسران کا کہنا ہے کہ واپڈا اتھارٹی کے ہمراہ کنڈا مافیہ کے خلاف یہ اپریش جاری رہے گا۔