اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے غیر ملکی طاقتوں نے پاکستان کو مہرے کے طور پر استعمال کیا، پاکستان ایک آزاد قوم ہے انہیں امریکا سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکا ایران کی طرح پاکستان میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ ان کی حکومت پر اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی دباؤ نہیں تھا، کچھ لابیز ضرور تھیں۔ لابیز معاشی فائدے کا لالچ دے کر اسرائیل کو قبول کرنے کا پراپیگنڈا کر رہی ہیں۔ قائداعظم کے نظریے کے مطابق پاکستان کبھی اسرائیل کو قبول نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ایران سے گیس پائپ لائن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ایران پر پابندیاں لگانے کی بجائے امریکا ایران سے مذاکرات کرے۔ پاکستان ایک آزاد قوم ہے انہیں امریکا سمیت کوئی بھی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ پاکستان امریکا سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جبکہ چین، ایران اور روس سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے