سوات (مانند نیوز ڈیسک) سٹی مئیر بابوزئی سوات شاہد علی نے  عوامی شکایات پر فضاگٹ تفریحی پارک کا اچانک دورہ کیا، شرح سے زائد انٹری فیس لینے پر ٹھیکیدار کے دو کارندوں کو پولیس کے حوالہ کر دیا، مئیر شاہد علی خان نے پارک کے اندر موجود سیاحوں سے خود انٹری فیس کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور 10 روپے کے بجائے 30 اور 40 لینے والے ٹھیکیدار کے کارندوں کو پولیس کے ذریعے پابند سلاسل کر دیا جبکہ پارک میں موجود لیٹرینز کا بھی معائنہ کیا جو گندگی سے بھرے تھے اور لیٹرینز فیس بھی زائد وصول کی جا رہی تھی۔ میئر شاہد علی خان نے شرح سے زائد انٹری فیس کی وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو اٹھانے کا اعلان کیا اور ٹھیکیدار کو حکومتی شرح کے مطابق فیس لینے کا پابند بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیامیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر شاہد علی نے بتایا کہ ٹھیکیدار اور ان کے کارندے پارک میں آنے والے سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی ہم کبھی اجازت نہیں دینگے، متعلقہ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی عوام کے ساتھ کبھی بھی زیادتی نہیں ہونے دینگے ہمیں عہدے کی کوئی پرواہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے