بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) لیویز تھانہ الہ ڈھنڈ ڈھیری نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گرام چرس برامد دو اشتہاریوں سمیت سات ملزمان گرفتار تین عدد پستول برامد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقامات درج لیویز تھانہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے پوسٹ کمانڈر طاہرروم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ طیب حیات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورنواز اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ کی خصوصی ہدایت پر علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن جاری ہیں اور مختلف کاروائیوں میں ایک ملزم معاذ ولد غفور خان سکنہ الہ ڈھنڈ کے اڈاہ پر چھاپہ مار کر انکے قبضے سے 350گرام چرس برامد کرلیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی میں حنیف خان سکنہ الہ ڈھنڈ سے 600گرام چرس برامد کرلیا گیا جبکہ عدنان نامی منشیات فروش سے 280گرام چرس محمد اسامہ سے دوران گشت 40گرام اور فرہاد سے 5گرام چرس برامد کرلیا گیاانہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نمکے چوک میں فرہان نامی نوجوان پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ایک ملزم شاہد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اسکےعلاوہ مختلف تھانوں کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان الطاف حیسن ولد حضرت حسین اور ساحل کو بھی گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برامد کر لیاگیا گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقے کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کےلئے ملاکنڈ لیویز کے ساتھ تعاون کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں