کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی والوں کے لئے بجلی11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی  تیاری کر لی گئی۔کے الیکٹر ک نے بجلی 11روپے 39پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر28جولائی کوسماعت کرے گا۔ درخواست  میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ 13ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213ارب روپے رہی۔کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36روپے 20پیسے رہی۔کوئلے سے20روپے80پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔مقامی گیس سے 8روپے92 پیسے میں بجلی پیدا ہوئی۔درخواست کے مطابق ایران سے 19روپے 57پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔42پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے