لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل(ن) لیگ کی جانب سے لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ تمام ایم پی ایز کو موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کے اراکین صوبائی دارالحکومت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ قیادت کی جانب سے ن لیگ، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد ارکان اسمبلی کو (آج) جمعہ 22 جولائی تک رائل سوئس ہوٹل ہی میں رہنے کی تاکید کی گئی۔ (آج) جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں تمام ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل سے براہ راست پنجاب اسمبلی اجلاس جائیں گے۔ہوٹل میں قیام پذیر اراکین صوبائی اسمبلی کو مخالف جماعتوں یا دیگر شخصیات کی جانب سے رابطوں سے بچانے کے لیے موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اراکین کی حاضری چیک کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن)نے ہوٹل کی لبابیز میں اپنے کارکنوں کی مستقل ڈیوٹی لگارکھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے