پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کے تمام بڑے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر ہونے والے دل کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایسوسی ایشن آف کارڈیو سرجن کے چیئرمین ڈاکٹر اعظم جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں دل کے آپریشن بند کردیئے۔ڈاکٹر اعظم جان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے دل کی سرجری کے آلات مہنگے ہوگئے ہیں، اوپن ہارٹ سرجری پر 5 سے 6 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دل کے آپریشن کے لیے صحت کارڈ میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے مختص ہیں، صحت کارڈ میں امراض قلب کے علاج کیلئے مختص رقم بڑھائی جائے۔دوسری جانب ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض تنولی نے بتایا کہ ہسپتالوں میں امراض قلب کے آپریشن ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر ریاض تنولی کے مطابق ڈاکٹرز کی فیسوں کا مسئلہ ہے جلد حل کرلیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے