اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پروپیگنڈہ کررہے ہیں، میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10،10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگرمجھے سپریم کورٹ بلا لیتا تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا، یہ جھوٹے لوگ ہیں اور ان کا کام پروپیگنڈاکرنا ہے، یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا بلکہ ہم نے اتحادیوں کے کہنے پر اقتدار سنبھالا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے