لاہور (مانند نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا۔ڈپٹی سپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جبکہ حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے