چکدرہ (نمائندہ مانند) بخت بیدار خان مرحوم کی علاقہ کے لیے سیاسی خدمات ہمشہ یادرکھا جائیگا۔مرحوم ادینز ئی کی پہچان اور سیاسی وسماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نجم الدین خان،سابق صوبائی صدر انجینئیر ھمایون خان،سابق سینیٹر احمد حسن خان،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ،سابق وفاقی وزیر مملکت ملک عظمت خان،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرحسین شاہ یوسفزئی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات عالم زیب ایڈوکیٹ،پیر آف باغکنڈی باباجی مرحوم کے فرزند سطان محمد اور دیگر کا سابق صوبائی صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب۔تعزیتی ریفرنس میں ضلع بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکرز،بلدیاتی نمائندوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز ان کی آبائی گاوں اسبنڑ ترناوں میں ان کی رہائش گا ہ پر منعقد ہوا۔مقررین نے مرحوم کے سیاسی اور زاتی وابستگی اور اس کی شخصیت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔بخت بیدارخان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نجم الدین خان نے کہا کہ وہ ایک اصول پسند اور ہر دلعزیز انسان تھے۔جنہوں نے اپنی ساری زندگی علاقہ کی تعمیر وترقی غریب کی خوشحالی کے لیے وقف کردی۔سابق صوبائی صدر ھمایون خان نے کہا کہ ان کی وفات سے پارٹی ایک زیرک سیاسی رہنما سے محروم ہوچکی ہے۔سابق وزیر مملکت ملک عظمت خان،سابق وزیرخزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو کسی طور پر پراموش نہیں کیا جاسکتاہے۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مرحوم کے فرزند نعیم اللہ خان نے تمائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی وارث کی حیثیت وہ ان کی مشن کو جاری رکھیں گے۔