اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں، آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ یہ بات پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے