اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)  وزیراعظم ہاؤس کو ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کی نقل موصول ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ہواجس میں اتحادی جماعتوں کے وزرا ء بھی شریک ہوئے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کے شرکا ء کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کے کیخلاف سیاسی اور قانونی محاذ پر سخت فیصلے لینے پر اتفاق کرتے ہوئے سیاسی اور قانونی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ قانونی کمیٹی نے فوری طور پر کام شروع کر دیا، قانونی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی تجویز کرے گی، قانونی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے قانونی ماہرین شامل ہیں۔ سیاسی کمیٹی سیاسی محاذ پر اقدامات تجویز کرے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر قانونی کمیٹی کی رائے کی روشنی میں کابینہ سے کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو پی ڈی ایم کی سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے