ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ  ملاکنڈ لیویز فورس محمد عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمر اور تحصیل درگئی کے چیئرمین پیر اسلام غازی نے حالیہ شدید اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثاء کوصوبائی حکومت کی جانب سے ایک ایک ملین روپے کا چیک دیا۔واضح رہے کہ حالیہ شدیدبارشوں کی وجہ سے دو افرادشہید ہوگئے تھے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں بلکہ یہ حکومت کی جانب سے مالی امداد ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے