ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو کی ترقی اور پائیدار امن میں صحافیوں کے ذمہ دارانہ کردار کا حصہ ہے، محرم الحرام کے تناظر میں مزید ذمہ دارانہ رپورٹنگ وقت کی ضرورت ہے، سماجی ترقی اور مزہبی ہم اہنگی کے لیے ہنگو کے صحافیوں کے کردار کی ستائش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل خرم اور ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند اور ڈی پی او آصف بہادر نے ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں سے محرم الحرام میں سیکورٹی ا تظامات کے متعلق خصوصی بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقعہ پر ونگ کمانڈر کرنل علاو الدین بھی موجود تھے۔۔کمانڈنٹ کرنل خرم نے کہا کہ ملک میں حالات کا تعین کرنے اور عوامی رائے عامہ ہموار کرنے میں صحافت کا جاندار اور قابل افرین کردار ہے۔اور خاص طور پر امن، مزہبی ہم اہنگی کے قیام میں قلم اور کیمرے نے مثبت کردار ادا کر کے قوم کی رہنمائی اور خدمت کی ہے۔کرنل خرم نے کہا کہ ہنگو میں محرم کی۔مناسبت سے سیکورٹی پالان پر عمل درامد جاری ہے اور سیکورٹی ادارے، انتظامیہ، امن کمیٹی اور علما اکرام ایک پچ پر ہیں اور میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ حسب روایت اپنا مثبت کردار جاری رکھے۔شر پسندی اور بد امنی پھیلانے والی خبروں اور پوسٹوں سے گریز کیا جائے اور جو مزہبی برداشت کی فضا قائم ہے اسے برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرئے۔اس موقعہ پر ڈی پی او آصف بہادر نے کہا کہ شرپسندوں اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں ائے گا اور ہمارے سیکورٹی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر رفیق خان مہمند نے کہا کہ ہ گو کے صحافیوں کی خدمات کے وہ معترف ہیں اور صحافیوں کی تجاویز پر عمل کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر سئینر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی، فاروق پراچہ، شہید خان اور سید عدنان نے انتظامیہ اور کمانڈنٹ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے واضح کیا کہ امن، رواداری اور مزہبی ہم اہنگی کی ہم سب کو ضرورت ہے اور ہماری رپورٹنگ علاقہ مفادات اور امن کے تابع رہیگی۔