پبی ( نمائندہ مانند ) ریسکیو 1122 کی نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نوشہرہ محمد اویس بابرڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر کی نگرانی میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں ماتم داروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلیے ریسکیو 1122 نوشہرہ نے بھی ایمرجنسی پلان پلان جاری کر دیا ہے نوشہرہ • بحکم DG ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد پر تمام نوشہرہ ریسکیو1122 سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہے نوشہرہ • ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اویس بابر نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران ریسکیو 1122 سروسز کو مزید بہترین بنا نے اور تمام تر خدمات پیشہ وارانہ طریقے سے سر انجام دینے پر زور دیا ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے 4 چار ایمبولینس جلوسوں کے ساتھ رہیں گی اس کے علاوہ فائرفائٹنگ کی 2 دو گاڑیاں، جلوسوں کے ساتھ موجود ہوں گی، 4 مختلف مقامات پر ایمرجنسی فرسٹ ایڈ پوسٹیں بنائی گئی ہیں۔جس پر 15 ایمرجنسی میڈیکل تکنیشین اور 25 ریسکور ز تعینات کیے جائیں گے