لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور لیویز سپاہی سمیت کم از کم 4 افراد جاں بحق اور ایم پی اے زخمی ہوگئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں رکن صوبائی اسمبلی کا بھتیجا اور بھائی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، یہ واقعہ تھانہ زیمدرہ کی حدود میں پیش آیا۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ایم پی اے گال میدان میں ایک جنازے میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ہفتے کی رات ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ملک لیاقت خان کو دیگر دو رشتہ داروں کے ساتھ تیمرگرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں ایم پی اے کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل نصیر، لیویز کانسٹیبل باچا راون، ایم پی اے کا بھائی جہاں عالم اور بھتیجا یاسر شامل ہیں۔زخمیوں میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان، ان کے سیکریٹری 28 سالہ محمد شعیب، 35 سالہ شاکرین اور 14 سالہ حذیفہ شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے کو متعدد زخم آئے ہیں، ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کا آپریشن کیا جارہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔خیال رہے کہ گال میدان، تحریک نفاذ شریعت محمدی کے رہنما مولانا صوفی محمد کا آبائی شہر، 2009 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کنٹرول میں تھا تاہم ایک فوجی آپریشن میں علاقے کو کلیئر کر دیا گیا تھا۔حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ زیمدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولیس چیف کو حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی، انہوں نے ایم پی اے سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ کچھ عسکریت پسند کمانڈر افغانستان فرار ہوگئے تھے اور وہ پڑوسی ملک سے کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے