سرینگر (مانند نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحیت جاری ہے، قابض انتظامیہ نے سری نگر میں 8 محرم کے جلوس پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر میں سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کر کے آٹھ محرم کے جلوس پر پابندی لگا دی۔سری نگر کے علاقے گرو بازار سے ڈل گیٹ تک محرم کا جلوس نہیں نکالا جا سکے گا، قابض فورسز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قابض فورسز نے سرینگر اور وادء کشمیر کے کئی علاقوں کو بند کر دیا ہے، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ انتظامیہ 1979 سے 8 اور 10 محرم کے 2 بڑے جلوسوں پر پابندی لگاتی آ رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے