ضلع کرم پاراچنار(مانند نیوز ڈیسک)محرم الحرام اخوت، برادری، اتفاق و اتحاد اور اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مہینہ ہے اسکی تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جی او سی 9 ڈویژن جناب عاقف اقبال۔جی او سی 9ڈویژن کوہاٹ جناب عاقف اقبال کے دورہ پاراچنار کے موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کرائیسسز منیجمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ جہاں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ علاوہ ازیں جی او سی 9 ڈویژن نے کرائیسسز منیجمنٹ سیل میں لائن محکمہ جات کے ہیڈز، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خان خٹک نے انہیں محرم الحرام کیلیے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں کرائیسسز منیجمنٹ سیل کی کار کردگی اہمیت اور افادیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ جی او سی 9 ڈویژن جناب عاقف اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کرم میں اس سال محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد پرامن طور پر عقیدت و احترم کے ساتھ اختتام پذیر ہو سکیں۔ اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایاجاسکے۔ جی او سی 9 ڈویژن کا کہناتھا کہ پاک آرمی سمیت پولیس نے بھی جامعہ سیکیورٹی پلان تیارکیا ہے۔ اور پلان کے مطابق حساس مقامات، شاہراہوں، امام بارگاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔اس موقع پر کمانڈر 73بریگیڈ ثاقب گلزار، کمانڈنٹ کرم ملیشیائامین الحق، لیفٹننٹ کرنل حماد،جملہ اے ڈی سیز، جملہ اے سیز اور ڈی ایس پی پولیس بھی موجود تھے۔