اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)برطانیہ میں سمندر سے رنگ برنگا اور انتہائی نایاب گھونگھا دریافت کیا گیا ہے۔باباکِینا ایناڈونی نامی یہ رنگ برنگا نایاب گھونگھا (sea slug) 2 سینٹی میٹر لمبا ہے۔کورن وال وائلڈ لائف اور آئلس آف سِلی وائلڈ لائف ٹرسٹ نے اس رنگ برنگے نایاب گھونگھے سے متعلق تصدیق کی ہے کہ ایسی مخلوق پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے۔ایک سمندری تحقیق کے دوران ایک غوطہ خور ایلن مرے نے جزیرہ سلی میں اس مخلوق کی نشاندہی کی ہے۔گھونگھے عموماً ایسے علاقوں میں پائے جاتے ہیں جہاں کا موسم  گرم ہو۔ اس سے پہلے اسپین کے مغربی ساحلی علاقے اور بحرِ اوقیانوس کے جنوب میں یہ گھونگا چند ایک بار ہی پایا گیا ہے جبکہ یہ برطانیہ میں نایاب ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے