اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست یوٹاہ کے ایئر فورس بیس کے قریب سے 12 ہزار سال پُرانے انسانی قدموں کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنیل ٹری رِنگ لیبارٹری کے محقق تھامس اربن اور ان کے ساتھی ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈیرون ڈیوک نے ان نقوش کی نشاندہی چلتی ہوئی گاڑی میں کی۔تھامس اربن کا کہنا ہے کہ جب میں نے چلتی ہوئی گاڑی سے ان نقوش کی نشاندہی کی تب مجھے یہ علم نہیں تھا کہ یہ انسان کے قدموں کے نشان ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ علم تھا کہ یہ پیروں کے نشان ہیں کیونکہ یہ نشانات یکساں فاصلے پر متبادل ترتیب میں تھے۔امریکی ایئر فورس کے بیان کے مطابق تھامس اربن نے محققین کی ٹیم کے مدد سے پہلے گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار سے پرنٹ ریکارڈ کرنے کے لیے ایک تکنیک کا تعین کیا، جس کے بعد جن نشانات کی چلتی گاڑی سے نشان دہی کی گئی تھی، ان سے زائد انسانی قدموں کے قدیم نشانات بھی دریافت ہوئے۔ٹیم نے بچوں سے لے کر بڑوں تک کے قدموں کے کُل 88 نقوش دریافت کیے ہیں۔سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق امریکا میں دریافت ہونے والے انسانی قدموں کے یہ نشانات 12 ہزار سال پرانے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے