سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات سٹی کونسل میئر شاہدعلی خان نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل پرعوام کا حق ہے، جوعوامی مسائل کے حل کے لئے بروئے کارلائیں گے، موجودہ صوبائی حکومت علاقائی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیراعلیٰ محمودخان تحصیل بابوزئی کی ترقی اورلوگوں کی خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی حکمت عملی اورپالیسی پر عملدرآمد کویقینی بنایاگیاہے لوگوں کے حقوق کے آمین ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی اولین ترجیح ہے، جس پر صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل پرعوام کاحق ہے اورتمام دستیاب وسائل عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمودخان سے تحصیل بابوزئی کے مسائل اورلوگوں کے مشکلات بارے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ محمودخان علاقائی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اوران کی کوشش ہے کہ تحصیل بابوزئی کوحقیقی معنوں میں ایک ماڈل علاقہ بنایاجائے، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تراقدامات اٹھارہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے