سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل یوتھ ارگنائزیشن ضلع ملاکنڈ کے سابقہ صدر اور حلقہ پی کے 22 سے متوقع صوبائی اسمبلی کے امیدوار معوذ خا ن شلمانی رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا۔حلقہ کے کونے کونے تک عوا م کا پارٹی کا پیغام پہنچاؤنگااور انشاء اللہ پارٹی کو پہلا والے مقام پر انشاء اللہ لاؤنگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رابطہ عوام کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر اور ممتاز قانون دان محمدرازق جان ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر معوذ خان شلمانی کیساتھ پارٹی کے دیگر عہدہ دار بھی موجود تھے۔محمدرازق جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبہ اور ضلع ملاکنڈ میں خاص کر اے این پی کیلئے خدائی خدمتگار راحت خان بابا اور انکے بیٹوں نیک عمل خان اور ابوالحسن کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے مرتے دم تک پارٹی کیساتھ اپنی وفاداریاں نبھائی اور اصولوں پر کبھی سودابازی نہیں کی۔انہوں نے معوذخان شلمانی کے حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ معوذ خان شلمانی ایک نوجوان قیادت ہے اور وہ پارٹی کیلئے نیک شگون ثابت ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے