اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دے دی ، دونوں مصنوعات کی نقل وحمل کی لاگت عوام سے وصول کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی ہے ، دونوں مصنوعات کی نقل وحمل کی لاگت عوام سےوصول کی جائے گی۔
اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے سمری تیار کرلی ہے ، ای سی سی سے منظوری لی جائے گی۔
دستاویز میں کہا ہے کہ دونوں مصنوعات ایک باقاعدہ پالیسی کے تحت درآمد کی جائیں گی، تیل کمپنیاں مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل قیمت مقرر کرنے میں آزاد ہوں گی۔
دستاویز کے مطابق جی ایس ٹی اور لیوی لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہوگا۔پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل ڈیزل میں مکس کرکے بیچا جارہاہے، اصل طلب کم جبکہ ان کی فروخت بہت زیادہ ہے ، پٹرولیم ڈویژن۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے