سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر انتظام 13سے 14اگست خانس پور میں اعلیٰ تعلیمی کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس کے دوسرے دن وا?س چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد اور گیلپ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی مہمان مقرر تھے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے اسکالرز نے شرکت کی۔ ان مقالات میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مسائل کا جائزہ اور حل پیش کیے گئے۔ پہلے دن کانفرنس کا آغاز ڈاکٹر محمد عمران ملک کے درس قرآن سے ہوا۔ پروفیسر مہر سعید اختر نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔مقالہ جات کے اہم موضوعات ڈی کالونیزیشن، او بی ای لرننگ اور مینیجمنٹ پر مقالہ جات پیش کیے گئے۔ اس وقت لمپی اسکن ایک خوف ناک بیماری ہے اس پر مقالہ پیش کیا گیا۔صدرتنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف لنگڑیال نے خطاب میں تعلیم کے مسائل اور حل پر بات کی امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی اور ان سے نمٹنے کے لیے دعوت فکردی۔ کانفرنس کے تیسرے سیشن میں تحقیقی معیار کی پیمائش، ذریعہ تعلیم اور اس میں تحقیق کی اہمیت پر گفتگوکی گئی۔چوتھے سیشن میں پاکستان سیاسی اور معاشی مسائل میں توازن، ریسرچ میں توازن، کرونا اور اس کے اثرات پر مقالہ جات پیش کیے گئے۔اگلی نشست پروفیسر راؤجلیل کی صدارت میں ہوئی جس میں اعلیٰ معیاری تحقیق اور ان کاریسرچ پیپرز میں شائع ہونے پر مقالہ پیش کیا گیا۔ اسی نشست میں پاکستانی یونیورسٹیز کاپاکستان کی ترقی میں کردار پر مقالہ پیش کیاگیا۔ یونیورسٹیز میں انتہا پسندی کے امکانات اور تدارک پر بھی مقالہ پیش کیا گیا۔کانفرنس کے تیسرے دن کرپٹو اسٹڈی اور پاکستانی معیشیت پر اس کے اثرات پر مقالہ پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے