سنگاپور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں پاکستان کے پچھتر ویں یوم آزادی 14 اگست  کے سلسلہ میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی،جس میں سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔اس کے بعد صدر پاکستان عارف علو ی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے پیغامات پڑھے گئے۔یہ پیغامات بالترتیب پریس کونسلر محمد سلیم اور ڈپٹی ہائی کمشنر فرحانہ آصف نے پڑھے۔ان پیغامات میں قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ان پیغامات میں اس عزم کا بھی اعادہ کی گیا کہ حکومت بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے آزاد نہ حق رائے دہی کیے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام عالم کو آگاہ کرتی رہے گی اور اس کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔تقریب کا اختتام پر پاکستان اور خطے کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے